Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برفباری ، لواری ٹنل اپروچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔۔ڈپٹی کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے گردونواح میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ لواری ٹنل اپروچ روڈہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق لواری ٹنل کے دونوں اطراف تین فٹ تک برف پڑی ہے ۔ اور مختلف مقامات پر مسافرگاڑیاں برف میں پھنس چکی ہیں۔ تاہم مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔ پیر کے دن چترال پولیس کے جوانوں و دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار وں نے مسافروں کو لواری ٹنل ایریا میں بحفاظت سفر کرنے میں مدد کی۔۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر کی دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق لواری ٹنل ایریے میں بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے برفانی تودہ گرنے کے خطرات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں تک بارش اور برف باری کا امکان ہے ۔ لہذا لواری ٹنل ایریے اور دوسرے برفانی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ پولیس زرائع کے مطابق پشاور اور دوسرے علاقوں سے چترال آنے والی گاڑیوں کو دیر ہوٹل میں روک دیا گیا ہے ۔ اور موسم صاف ہونے کی صورت میں برف کی صفائی کے بعد دوبارہ سفر کرسکیں گے۔
chitral police trying to cross the passenger stuck vehicles near Lowari tunnel due to heavy snow fall here on Monday pic Saif ur Rehman Aziz2
lowari trafic224 lowari trafic22

شیئر کریں: