Chitral Times

Oct 16, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • پیپلز پارٹی کو سیاسی دھچکہ، سابق صدر یو سی ارندو زید اللہ وردگ ساتھیوں سمیت پی ایم ایل این میں شامل ہو گئے

    February 11, 2018 at 4:58 pm

    دروش ( جہانزیب سے ) پاکستان پیپلز پارٹی یو سی ارندو کے سابق صدر زید اللہ کے رہائش گاہ لنگور بٹ بالا پر ایم این اے چترال کی آمد پر پاکستا ن پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔ پچھلے کچھ مہینوں سے تنظیمی امور پر زید اللہ کا پارٹی قیادت سے اختلافات چلے آرہے تھے۔ جس کا اظہار متعدد موقعوں پر وہ کر چکے تھے۔ تاہم پارٹی قیادت کی طرف سے ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے کوئی ٹھوس عملی اقدام کے بجائے تسلیوں سے کام لیا جا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے زید اللہ کا ایک وفد کے ہمرا ہ پشاور میں ایم پی اے سلیم خان سے متنازعہ امور پر ملاقات ہوئی تھی ۔ تاہم ملاقات بے نتیجہ رہا ۔ضلعی صدر سلیم خان کے علاوہ دوسرے قائدین نے بھی اس اختلاف کے خاتمے میں کوئی کردار ادا نہ کیا۔ بلاخر زید اللہ پارٹی کو خیر آباد کر گئے۔ باضابطہ شمولیت کا اعلان نواز شریف کی دورہ چترال کے موقع پر کریں گے۔زید اللہ کا پیپلز پارٹی سے سیاسی رفاقت کا ٹوٹنا یقیناًپیپلز پارٹی کیلئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔ موصوف اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ارندو میں پارٹی کی ترویج کیلئے شابانہ روز کام کر تے تھے۔ نتیجے کے طور پر ہمیشہ انتخابات میں وہاں سے پیپلز پارٹی کو پزیرائی ملی ہے۔ گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کونسل کے سیٹ پر موصوف 16 سو سے اوپر ووٹ حاصل کئے تھے۔
    جب ہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی دروش کے قائدین سے رابطہ کیا تو ان کاماننا تھا کہ یقیناًزید اللہ کا پارٹی کا ساتھ چھوڑنا پارٹی کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ اکمل بھٹو سابق انفارمیشن سیکرٹری نے ضلعی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس فیصلے کو ان کی نا اہلی قرار دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زید اللہ جیسے جیالے کا پارٹی سے جانا پارٹی کیلئے یقیناًبہت بڑا دھچکہ ہے۔ تاہم موصوف نے جتنا وقت پارٹی میں گزارا ہمیشہ پارٹی اور بھٹو کاز کے ساتھ وفا دار رہے۔

  • error: Content is protected !!