Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل کے کونتر موڑ پر ٙخراب سڑک کے باعث ٹرالر پھنس جانے کی وجہ سے روڈ مکمل طور پر بلاک

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)لواری ٹنل کے کونتر موڑ پر ٙخراب سڑک کے باعث ٹرالر پھنس جانے کی وجہ سے روڈ مکمل طور پر بلاک ہو گیا ہے .. جس سے چترال سےپشاور اور پشاور سے چترال انے والے مسافر گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.موقع پر موجود سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے چترال ٹائمزکو بتایا . کہ  عثمانیہ کمپنی کا  ٹرالر سریہ لے کر لواری ٹنل پر  تعمیراتی ایریا میں جارہاتھا . کہ موڑ پر ناکافی اور خراب سڑک کے باعث بیک کیا . اور ٹرالر کا نصف حصہ سڑک سے باہرنکلا . لیکن معجزانہ طور پرنیچے آبادی پر گرنے سے محفوظ رہا .تاہم ٹرالر نے روڈمکمل طور پر بلاک کردی ہے . انہوںنے کہا. کہ پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے . لیکن ابھی تک موقع پر کوئی نہیں پہنچا . رات سر پر ہے .ہوٹل نہیں ہیں .اور شدید سردی ہے .اسوجہ سے مسافر انتہائی تکلیف میں ہیں . مسافروں نےفوری طور پر کرین کے ذریعے ٹرالر کو نکال کر روڈ کھولنے کا مطالبہ کیاہے .
 lowari tunnel traler stuck lowari tunnel traler stuck2

شیئر کریں: