Chitral Times

May 16, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر عزیز خان خٹک (PCS SG BS-20) کو تبدیل کرکے بحیثیت جنرل منیجر (پلاننگ) فاٹا ترقیاتی ادارہ تعینات کیا گیاہے جبکہ جی ایم (پلاننگ) ایف ڈی اے محمد عطاء اللہ ایسوسی ایٹ پروفیسر (BS-19) کو نظامت اعلی تعلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے نظامت ثقافت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BPS-17) کی ایک پوسٹ اورکمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈرافٹسمین سول (BPS-11) کی ایک پوسٹ پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اوراپنی سفارشات بھی متعلقہ محکموں کو بھیج دی ہیں۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیاگیا۔


شیئر کریں: