Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتظامیہ عوامی مقامات ، دفاتر ، تعلیمی اداروں ، ریکارڈ رومز اور ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔چیف سیکریٹری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ حدود میں عوامی مقامات ، دفاتر ، تعلیمی اداروں ، ریکارڈ رومز اور ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنائیں تاکہ کسی ایمر جنسی کی صورت میں حالات پر قابو پایا جا سکے ۔ پی ایم آر یو کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی جگہوں میں نمایاں مقامات پر آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام عمارتوں میں خود کار فائر الارم کی تنصیب ، ایمر جنسی کی صورت میں باہر جانے کے راستوں کا تعین اور تمام گیس کنکشن، لیکج اور والز کی بروقت چیکنگ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایمر جنسی کی صورت میں تمام ریکارڈ کو بجلی کے پینلز اور عمارت سے باہر محفوظ مقام تک پہنچانے کے انتظامات بھی کئے جائیں۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6216