Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

0.222,0.223اور 0.45بور بندوق ممنوعہ قرار، لائسنس منسوخ ، فوری ڈی سی آفس سے رابطہ کی ہدایت

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیہ کے مطابق 0.222,0.223اور 0.45بور بندوق کو ممنوعہ بور ہتھیار قرار دے دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چترال آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی۔سی آفس سے جن حضرات کو ان بوروں کے بندوق کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں، وہ لائسنس منسوخ قرار دے گئے ہیں اور ان لائسنس ہولڈروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے لائسنس ڈی۔سی آفس کے آرمز لائسنس برانچ میں جمع کرادیں تاکہ ان کو جمع کرکے صوبائی حکومت کو ان کے نام پر ممنوعہ بور کیلئے کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لئے ڈی آفس میں آرمز لائسنس برانچ میں فون نمبر 03018953961پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ آخری تاریخ 24جولائی بتائی گئی ہے۔

شیئر کریں: