Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر اور لوئر چترال کے لئے پی ٹی آئی کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے شائع خبر یں بے بنیاد ہیں۔۔۔انجینئر خالد محمود

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان نے اپر اور لوئر چترال کے لئے پی ٹی آئی کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے شائع خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس طرح کی خبریں کسی کی خواہش ہوسکتی ہیں لیکن پارٹی کی نہیں ‘اور نہ ہی پارٹی ورکروں کو من گھڑت خبروں سے گمراہ کیا جا سکتا ہے ‘ ترجمان انجینئر خالد محمود نے ایک پریس ریلیز میں واضح کیا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے اپر اور لوئر چترال کی تنظیمات کا اعلامیہ جار ی کیا ہے‘ ‘ اور اب پورے رے چترال میں یونین کونسلز کی سطح پرتنظیم سازی آخری مرحل میں ہیں ‘ اور ورکر عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایسے موقع پر بعض ناعاقبت اندیش اور سیاسی بصیرت سے محروم عناصر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے منسوب من گھڑت خبرپھیلا کر پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو اپنے ناموں کے ساتھ عہدے لگانے کی بیماری ہے لیکن پی ٹی آئی چترال کے ورکر ان بیماروں کو پہچان چکے ہیں بلکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی ان سے آگاہ ہے ‘ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان انجینئر خالد محمود نے خبردار کیا ہے کہ پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
6091