Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا آیون کا دورہ ، مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی

شیئر کریں:

چترال (محکم الدین) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایون , کالاش ویلیز اور بروز کیلئے بجلی کی فراہمی اور ایون کو سیلاب سے محفوظ بنانے سے متعلق مطالبات پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کے رائے کا اظہار کیا ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر اپنے دوست شہزادہ مقصودالملک کی رہائش گاہ قلعہ ایون میں ایون اور بمبوریت کے عمائدین پر مشتمل وفد کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .  جس کی قیادت میزبان شہزادہ مقصودالملک خود کر رہے تھے . وفد میں سید مظفر علی شاہ جان,حاجی خیرالاعظم, عبدالمجید قریشی,جندولہ خان,حاجی عبدالرحمن, حاجی محمد داود ,شاکرالدین,وجیہ الدین اور سہیل اعظم شامل تھے .  حاجی خیرالاعظم نے اس موقع پر وزیر اعظم کو روایتی چترالی چوغہ اور ٹوپی پہنایا. اور ایک البم پیش کی .جس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وہ یادگار تصویریں تھیں جب میاں نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلی کی حیثیت سے چترال کادورہ کیا تھا . وفد کی نمایندگی کرتے ہوئے شہزادہ مقصودالملک نے علاقے میں بجلی اورایون کو  سیلاب سے محفوظ بنانے کے حوالے سے مطالبہ کیا.اور قلعہ ایون سے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی . جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لیا.
وزیر اعظم تقریبا تین گھنٹے تک قلعہ ایون میں قیام کیا. اور ایون قصبے کا نظارہ کیا.  اس موقع پر ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین , چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعودالملک اور شہزادہ سراج الملک بھی موجود تھے. درین اثنا وزیر اعظم کے دورہ ایون پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہا ر کیا ہے . اور توقع ظاہر کیا ہے . کہ یونین کونسل ایون کی سطح پر جو مطالبات وزیر اعظم کو پیش کئے گئے ان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا.
pm visit ayun23
pm visit ayun
 pm visit ayun2
 pm visit ayun234

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6068