Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے چترال پریس کلب میںیوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ ، ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کشمیر جنت نظیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف اور جدوجہد آزادی اورہندؤں کے ساتھ برسرپیکار کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے چترال چیمبر آف کامرس اور چترال پریس کلب نے مشترکہ طور پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اہتمام کیا ہے جوکہ ڈیڑھ بجے دوپہر چترال پریس کلب کے ہال میں منعقد ہوگا۔ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے ایک مشترکہ بیان میں چترال میں اپنے تمام بھائیوں سے اس نشست میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6063