Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاق کی جانب سے صوبے کی سستی ترین بجلی کی عدم خریداری ناانصافی ہے۔۔پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوامیں توانائی کے منصوبوں سے پیداہونے والی سستی ترین پن بجلی کی عدم خریداری پر پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن،پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے خیبرپختونخواکے ساتھ وفاق کی ناانصافی قراردیاہے جبکہ صوبے کی74میگاواٹ بجلی کی نیشنل گرڈ میں عدم شمولیت پر چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے اعلانات کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن کے صدرانجینئرعزیز احمدکی زیر صدارت ایسوسی ایشن کے ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں صوبے کے اپنے وسائل سے پیداہونے والی سستی ترین پن بجلی کی پیسکوکی جانب سے عدم خریداری اور اسے نیشنل گرڈ میں شامل نہ کرنے پر سخت تشویش ظاہر کی گئی اور بتایا گیا کہ 18میگاواٹ،پیہورپن بجلی گھر،17میگاواٹ رانولیاپن بجلی گھر،36.6میگاواٹ درال خوڑ پن بجلی گھر اور2.6میگاواٹ مچئی پن بجلی گھر سے حاصل ہونے والی کل 74میگاواٹ بجلی کونیشنل گرڈ میں شامل نہ کرنے اور بجلی کی عدم خریداری صوبے کے ساتھ سراسرناانصافی ہے۔وفاق کے اس اقدام سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے پیسکو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طورپر سستی ترین بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے لئے بجلی خریداری کے معاہدے کرے تاکہ توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6058