Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

MNA کو خراج تحسین جبکہ مستوج کے عوام کو گولین گول بجلی مبارک ہو!!

Posted on
شیئر کریں:

ادارے کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں !

 

 

انتظار کی گھڑی ختم ہوگئی 2015 کے سیلابی تباہ کاریوں،زلزلے اور دوسری قدرتی آفات کا شکار پورا چترال دوسری تمام ضروریات زندگی سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ بجلی جیسی عظیم نعمت سے بھی مکمل طور پر محروم تھا۔ اس کمی کو پر کرنے کے لئے کوئی بھی چیز نعم البدل نہیں تھے سولر سسٹم سے لیکر چھوٹے چھوٹے جنریٹرز بھی کسی کام کے قابل نہیں تھے۔گورنمنٹ اور دوسری نجی ادارے اس سلسلے میں عوام کو کوئی ریلیف نہ پہنچا سکیں بلکہ ریلیف کے نام پر کڑوڑوں روپے ہڑپ کیا گیا KPK گورنمنٹ کی جانب سے PIDO کے نام پر چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھروں کی شکل میں منصوبوں کا انبار لگا دیا گیا جو کہ کسی بھی وقت لوگوں کو بجلی کے نام سے بھی متعارف نہیں کرایا .AKRSPکا ادارہ جو چھوٹے بجلی گھر بنانے کا کام پہلی دفعہ چترال میں متعارف کرایا تھا اور سارے پسماندہ علاقوں کو روشنی سے متعارف کیا تھا معلوم نہیں کہ اس دفعہ پیڈو کے ساتھ شراکت داری کر کے اپنے پرانے ساکھ کو نقصان کیوں پہنچا رہا۔اسطرح ریشن بجلی گھر کی تباہی کے بعد اپر چترال کو کسی بھی ادارون کی جانب سے روشنی کا کوئی خاطر خواہ منصوبہ عمل میں نہیں آیا۔ اور عوام احتجاج کرکے تھک گئے جبکہ انتظامیہ اور عوامی نمائندہ گا ں بے بس نظر آئے۔ انتظار کی یہ گھڑی جو کہ سارے چترالی عوام کا دیرینہ خواب تھا آج شرمندہ تعبیر ہو سکا ۔ اور چترال سمیت اپر چترال کے بھی کئی علاقوں کو بجلی کی روشنی گزشتہ دنوں سے شروع ہو گئی ہے جن میں کوغذی سے آگے دیگر دیہات بونی اور ملحقہ علاقے مستفید ہو گئے ہیں۔ بجلی کی 24 گھنٹہ روشنی دیکھ کر لوگوں کو یقین نہیں آرہا کیونکہ کئی سالوں بعد یہ معاملہ دیکھا گیا اور لوگ خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے سے گلے ملاتے ہوئے مبارک باد دیکر بازاروں ، ورک شاپس ۔ مساجد اور جماعت خانوں میں مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں ۔ عوام صرف اور صرف بجلی کی دستیابی سے خوش ہیں لیکن بعض سیاسی عمائین اسکورینگ پوائنٹ کرکے ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔لیکن سب ڈویڑ ن کے عوام کی کوشش سے بونی سے برنس لانگ مرچ کا دباو اور شہزادہ افتخار الدین کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں 2 فروری کے دن یہاں کے عوام عوامی نمائندوں سے مایوس ہوکر بونی سے گولین گول کی جانب لانگ مرچ کا آغاز کیا اور جب برنس پہنچ گئے تو MNA صاحب نے جلوس سے خطاب کرکے یقین دہانی کرائی کہ چند گھنٹوں کے اندر اندر سب ڈویژن مستوج کو بجلی مہیا کرنے کی یقیں دہانی پر جلوس منتشر ہو گئے اور یوں ہمارے علاقے کو بجلی کی روشنی میسر آگئی اور یہاں کے عوام شھزادہ افتخار الدین کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جلوس کے انعقاد کرنے والے نمائیندوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سلامت خان بونی


شیئر کریں: