Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہفتے کے روز چترال کا دورہ خراب موسم کے باعث اتوار کے دن تک ملتوی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہفتے کے روز چترال کا دورہ خراب موسم کے باعث اتوار کے دن تک ملتوی کردی گئی ۔ وہ پروگرام کے مطابق گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی پہلی یونٹ کا افتتاح کریں گے جوکہ 36میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی جبکہ چترال ٹاؤن میں گیس پلانٹس کی تنصیب کا بھی افتتاح کریں گے جس سے چترال کو پہلی مرتبہ پائپ لاین کے ذریعے قدرتی گیس کی فراہمی شروع ہوگی۔ وزیر اعظم چترال کی معروف سیاحتی گاؤں ایون میں اپنے کلاس فیلو شہزادہ مقصود الملک کے گھر رات گزاریں گے۔ چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے چترال کے عوام کو چوبیس گھنٹے بجلی اور قدرتی گیس کی فراہمی یقینی ہوگی ۔ انہوں نے کہاہے وزیر اعظم نے میاں نوازشریف کے اعلان کردہ ترقیاتی کاموں کو نہ صرف جاری رکھنے کا فیصلہ کیا بلکہ ان میں ضرورت کے مطابق اضافہ بھی کیا ہے اور چترال کے اندر فیڈرل فنڈ ڈ سڑکیں چترال شندور روڈ ، چترال گرم چشمہ روڈ اور ایون کالاش ویلی روڈ اس میں شامل ہیں ۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6028