Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹاپ پر برفانی گلیشئر میں دبے باپ بیٹا کی تالاش کیلئے ریسکو اپریشن جاری ، تاحال کامیابی نہیں ہوئی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعہ کے روز دو سو سے زیادہ افراد نے لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن کیا ، تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی ۔ ریسکیو اپریشن میں ڈیڑھ سو سے زیادہ مقامی لوگ ، ریسکیو 1122،آرمی انجینئرز ،چترال سکاؤٹس چترال پولیس اور چترال لیویز کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ برف ہٹانے کیلئے اسکیویٹر کی مدد لی جارہی ہے ۔ برف کا تودہ ایک وسیع ایریے میں جمع ہو چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے لاش کی موجودگی کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے ۔ تاہم اپریشن جاری ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ گذشتہ روز لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین باپ بیٹا نورالدین اور عبیداللہ ڈیوٹی پر جارہے تھے ۔ کہ اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا تودہ اُن پر آگرا ۔ جس سے وہ لاپتہ ہوگئے ۔ جن کی تلاش جاری ہے ۔ جان بحق افراد کا تعلق نغر دروش سے ہے ۔
lowari top operation

شیئر کریں: