Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی عدم دستیابی ، اپر چترال کے ہزاروں افراد کا قافلہ لانگ مارچ کرتے ہوئے گرین لشٹ پہنچ گئے

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) بالائی چترال کے ہزاروں لوگوں کا قافلہ لانگ مارچ کرتے ہوئے گرین لشٹ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ احتجاجی قافلے میں تورکہو ، مولکہو ، بونی ، مستوج ، ریشن ،کوراغ اور کوہ کے لوگ شامل ہیں ۔ مظاہرین گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ احتجای جلوس میں شامل سماجی کارکن ذاکر محمد زخمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مظاہرین کے تعداد مسلسل بڑتی جارہی ہے ۔ اور تقریبا چھ ہزار افراد قافلے میں شامل ہیں ۔ جب جلوس گرین لش پہنچ گیا  تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کو شش کی ۔ لیکن مظاہریں پولیس کا حصار توڑ ا ۔ اور آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ ایک پُر امن لانگ مارچ ہے ۔ جس کا مقصد بجلی کا حصول ہے ۔ اگر بجلی کی فوری فراہمی نہ کی گئی ۔ تو جلوس اگلے دن گولین ہائیڈل پاور سٹیشن پہنچ جائے گا ۔ جہاں وزیر اعظم اُس کے افتتاح کیلئے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جس وقت بجلی اپر چترال کے مقامات میں جلے گی ۔ مظاہریں واپس ہوں گے ۔ لیکن تب تک احتجاجی لانگ مارچ جاری رہے گا ۔ درین اثنا چترال کے مقام لینک اور اور راغ وغیرہ مقامات میں پول میں موجود نقائص دور کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور جوں ہی لائن درست ہو گی بجلی دی جائے گی ۔ درین اثنا ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے احتجاجی مظاہرینسے بات چیت کا اغاز کر دیا ہے ۔ اور ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ بھی ریشن پہنچ گئے ہیں ۔ آخری خبریں آنے تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تھے ۔اور لانگ مارچ کے مظاہرین اخری اطلاع تک برنس پہنچ گئے ہیں

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیڈو کے پاس چترال سے مستوج تک ٹرانسمیشن لائن اور سٹاف موجود ہیں صرف پیسکو اور واپڈ سے معاہدہ کرکے بجلی لیکر اپر چترال کے صارفین کو دینا ہے ۔ مگر  حکومت کئی مہینوں کی مطالبوں کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام مجبور ا سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور جب تک اپر چترال کو بجلی نہیں دی جاتی لانگ مارچ جاری رہیگا۔ انھوں نے بتایا کہ محکمہ پیڈو کا بجلی گھر 2015کے سیلاب میں دریا بر د ہوگیا ہے ۔ اور ابھی تک تقریبا 21ہزار صارفین اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں ۔
upper chitral longmarch3 upper chitral longmarch32
upper chitral longmarch

شیئر کریں: