Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مرکزی و صوبائی حکومتیں گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔۔۔مولانا چترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) مرکزی و صوبائی حکومتیں گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں تحصیل چترال کے بروز یو سی ، آیون یو سی ، شیشی کوہ یو سی ، تحصیل ارندو ، علاقہ عشریت ، اُر سون ، جنجریت کو ہ ، بریر ، بمبوریت ، رمبور اور تحصیل لٹکوہ کی تمام یو سیز کو فوری طور پر کھمبے اور ٹرانسفارمرز مہیا کرکے ان علاقوں کو بجلی کی ترسیل یقینی بنا کر عوام کو اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگر وزیر اعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی کے دورہ چترال کے دوران معاملات خراب ہو نے عوامی ردّ عمل آنے اور مظاہروں کے قوی امکانات موجود ہیں پیڈو اور پیسکو کے درمیان عوامی مطالبہ کے باوجود اپر چترال کا بجلی کا مسئلہ حل نہ کرنے سے ایسالگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک منصوبہ کے تحت حالات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور پیڈو کو ایک مہرہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے ورنہ اگر صوبائی حکومت دلچسپی لیتی توپیڈو کے ذریعہ پیسکو سے سنجیدہ مذاکرات کر ا کے یہ مسئلہ حل کرا لیتی ان خیالات کا اظہا ر سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبر مولانا جاوید حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورہ چترال سے پہلے تمام چترال کو بجلی کی ترسیل یقینی بنائیں ایسا نہ ہو کہ ان کی چترال آمد کے دن حالات خراب ہو ں ۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5946