Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ سی سی ڈی این وفد کی کمشنر ملاکنڈ سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک(سی سی ڈی این) کے چیئرمین سرتاج احمد خان کی قیادت میں چترال کے نمائندگان کا ایک وفد بد ھ کے روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام سے ان کے دفتر سوات میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں چترال کے چند چیدہ مسائل کمشنر کے نوٹس میں لائے گئے۔ جن میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کا خاتمہ، چترال میں کرش پلانٹ مالکان کے مسائل اوردروش میں گزشتہ مہینے آتشزدگی کے نتیجے میں نقصانات کا معاوضہ شامل تھے۔ کمشنر نے کرش پلانٹ مالکان کے مسائل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کرش پلانٹ کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کرش پلانٹ مالکان کو این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی۔دروش آتشزدگی کے سلسلے میں کمشنر نے بتایا کہ انھوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ صوبائی حکومت کو بھیج دیا ہے ۔ چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے خاتمے پر کمشنر نے وفد کو بتایا کہ وہ اپنے علاقے کے نمائندگان کے زریعے اسمبلی میں قانون سازی کیلئے آواز اُٹھائیں تاکہ اس سلسلے میں پسماندہ علاقوں کے ساتھ خصوصی رعایت برتی جائے۔ ان مسائل کے علاوہ دیگر امور کے حل کیلئے بھی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا ۔
sartaj commissioner malakand meeting 1
sartaj commissioner malakand meeting 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5929