Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنین کے مقام پر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، انتظامیہ خاموش تماشائی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) دنین سے چترال شہر کی طرف آنے والی سڑک شاہ ڈوک کے مقام پرگزشتہ کئی مہینوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک سے سفر کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک کی مرمت نہ ہونے اور پانی مستقل طور پر جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ حالانکہ تھوڑی سی کوشش اور انہائی کم بجٹ میں مذکورہ سڑک کی مرمت ہوسکتی ہے۔ ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کالج کے بچوں نے اس غفلت پر غم و غصے کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ انتظامی افراد لوگوں کی اصل ضرورت اور اصل مسائل پر توجہ بالکل نہیں دیتے جبکہ ایسے ایسے ایشو پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جو سرے سے عوامی مسائل ہی نہیں ہیں۔ یہ سڑک این ایچ اے کی عمل داری میں آتا۔ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ایشو سے این ایچ اے حکام کو آگاہ کرے۔ یہ روڈ پورے چترال کو باقی ملک سے متبادل ذریعہ ہے صبح کے اوقات میں سکول و کالج جاتے ہوء بچے اس سڑک سے بائی روڈ اور گاڑیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں کی دنین میں اکثریت کی وجہ سے عام لوگوں کو سفر کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ علاقے میں کاروبار اور رہائش رکھنے والے افراد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ انتظامیہ اس بنیادی عوامی مسئلے سے گزشتہ کئی مہینوں سے چشم پوشی کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دریا کے سائیڈ پر مذکورہ جگہ ٹھیکہ دار نے دیوار تعمیر کرنے کے بعد روڈ کی مرمت کئے بغیر رفوچکر ہوگیا۔ دیوار کی اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے چشمے کا پانی ہمیشہ روڈ پر جمع رہتا ہے۔ اب عام لوگوں نے بھی کچرا تک مذکورہ مقام پر ڈالنا شروع کیا ہے۔ علاقے کے عوام کے خبردار کیا کہ سڑک کی مرمت نہ ہونے کی صورت میں کسی بڑی جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے پر عائد ہوگی۔

 danin road2

شیئر کریں: