Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف شاعر محمد عرفان عرفان کی کتاب”چترال کے لوک گیت’’ کی اسلام آباد میں تقریب رونمائی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف شاعر اور ادیب محمد عرفان کی کتاب “چترال کے لوک گیت کی تقریب رونمائی لوک ورثہ کا قومی قومی ادارہ شکرپڑیاں اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں کالم نگار کشور ناہید اور سینیٹر عثمان کاکڑ مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے جبکہ اسلام آباد میں چترالی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ چترال سے اسلام آباد پی آئی اے فلائٹ کی منسوخی کی وجہ سے محمد عرفان چترال سے نہ آسکے اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر لوک ورثے کا قومی ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر فوزیہ سید نے کہاکہ لوک ورثہ بلاتخصیص پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت ، لوک ادب اور زبانی روایات کو جمع کرنے اور انہیں کتاب اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں محفوظ کرنے کاکام بڑے منظم انداز میں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے لوک گیت انہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے محمد عرفان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چترال کی لوک کہانیوں اور لوک گیتوں کویکجا کرنا وقت کا اہم تقاضا تھاجسے انہوں نے سرانجام دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظہیر الدین نے ڈاکٹر فوزیہ سید کی فعالیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کئی دہائی سالوں بعد چترال کا رابطہ لوک ورثے کے ساتھ دوبارہ منسلک کردیاجوکہ غلام عمر مرحوم کے بعد 1980کی دہائی میں ٹوٹ گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ محمد عرفان نے چترال کے لوک گیتوں پر تحقیق کرکے اور انہیں یکجا کردیا ہے اور اردو میں ترجمہ کرکے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے جوکہ کھوار زبان وادب کی تاریخ میں یا درکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک کا دورہ کرنا، ریسرچ اینڈ پبلی کیشن کو دوبارہ زندہ کرنا اور 200کتابوں کی اشاعت کا کریڈٹ ڈاکٹر فوزیہ کو جاتا ہے جبکہ گزشتہ سال انہوں نے چترال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مہمانان اعزاز نے کتاب کی باضابطہ رونمائی کی۔ اس سے قبل بلوچستان کے پشتون کاکڑ قبیلے کی لوک گیت انگئی کے ترجمے پر مشتمل کتاب کی رونمائی بھی ہوئی۔ بعد ازاں چترال سے آئے ہوئے لوک فنکاروں آفتا ب عالم ، منصور علی شبا ب اور منور شاہ رنگین نے لوک گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 6

islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 2 islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 4 islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 5 islamabad lokvirsa book launching cermoney of chitral lok get 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
5848