Chitral Times

Sep 21, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی کا کامیاب جلسہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کی نوید ہے ۔۔خدیجہ سردار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار نے پشاور میں کامیاب جلسہ منعقدکرنے پر ملاکنڈڈویژن اور خصوصاً چترال جیسے دورافتادہ علاقے سے آئے ہوئے کارکنان اور قائندین کا شکریہ ادا کیا۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارکنان نے ثابت کردکھایاکہ وہ مرکزی قائد اسفندیار ولی خان اور صوبائی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ جنرل الیکشن میں اے این پی کلین سویپ کرے گی اور پشاور کا جلسہ مستقبل کے کامیابی کی نوید ہے۔ خدیجہ سردار نے کہاکہ اے این پی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کامیاب ہوکر فلاحی اور تعمیری منصوبوں کی جال بچھادے گی۔ انہوں نے جلسے کو مناسب کوریج دینے پر میڈیا کے نمائندوں اور خصوصاًچترال کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی چترال میں ترقیاتی کاموں کی کڑی دوبارہ شروع کرے گی اور عبدالولی خان بائی پاس روڈ، یونیورسٹی کیمپس ، لاوی بجلی گھر جیسے ترقیاتی منصوبے ضلع کے طول وعرض میں دیکھنے کوملیں گے۔


شیئر کریں: