
خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات، فدا محمد وائس چئیرمین اور ملک خالق داد اعوان چئیرمین انتظامی کمیٹی منتخب
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) کو خیبر پختونخوا بار کونسل کا جنرل باڈی اجلاس ہفتہ کے دن زیر صدارت ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اوربارکونسل کے چیرمین عبدالطیف یوسفزئی منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام ممبران بارکونسل نے شرکت کی اور برائے سال 2018 کیلئے خیبرپختونخوا بارکونسل کے وائس چیرمین اور چیرمین انتظامی کمیٹی کا چناؤمتفقہ طور پر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں فدا محمد خان ایڈوکیٹ مانسہرہ وائس چئیرمین اورملک خالق داداعوان ایڈوکیٹ ہری پورچئیرمین انتظامی کمیٹی منتخب ہوئے۔دونوں منتخب نمائندوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی تمام تر اثر رسوخ صوبے کی غیور وکلاء برادری کے فلاح وبہودکیلئے بروئے کار لائیں گے۔
چئیرمین بارکونسل عبدالطیف یوسفزئی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی نومنتخب وائس چئیرمین اور چئیرمین انتظامی کمیٹی کو مبارکباد ی ۔