Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منیجمنٹ کیڈر کے اپگریڈیشن میں ہمیں بھی شامل کیا جائیے۔۔۔ہیڈماسٹرزاورپرنسپلز

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ تعلیم ضلع چترال کے جملہ پرنسپلز،ہیڈماسٹرز، سبجیکٹ اسپیشلسٹس ، سبجیکٹ ٹیچرزاورلابئیریرئنزاپنے صوبائی قائدین کی کال پرچترال پریس کلب چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا منیجمنٹ کیڈرکے افیسرزکی طرح اپ گریڈیشن کے فیصلے میں ہمیں بھی شامل کیاجائے ۔ صر ف ایک کیڈرکی اپ گریڈیشن کرکے امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ انھوں نے غیر مشروط ٹائم اسکیل کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس پرغورنہیں کیاگیاتواحتجاج جاری رکھاجائے گا۔ریلی میں پرنسپل جی ایچ ایس بونی صاحب الرحمن، پرنسپل سنٹینل ماڈل سکول کمال الدین ،ہیڈماسٹرزرندانگرام سلطان سکندرخان،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول چمرکن محمودطارق،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول دمیل ڈاکٹرولی خان،صدرآل ٹیچرایسوسی ایشن چترال مظفرالدین،پرنسپل جی ایچ ایس ایس مستوج حاجی مراد،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول ہرچین محمدابراہم خان اوردیگرشامل تھے۔ احتجاجی ریلی میں سکول آفیسرز ایسوسی ایشن اینڈ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
principals and headmaster protest2

شیئر کریں: