Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو شاگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی علاقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

شیئر کریں:

تورکہو ( شراف الدین ) تورکھو کے ھیڈ کوارٹر شاگرام میںبد ھ کے روز ایک کھلی کچھری منعقد  ھوا اس کھلی کچہری میں اسٹنٹ کمشنر مستوچ کپٹن آن حیدر گوندل اور ایس ڈی پی او مستوچ  محمد زمان  نے شرکت کی ۔تورکھو کے تمام علاقوں سے منتخب نمایندوں اور معززین نے شرکت کی اور علاقے کے مسائل کے بارے  خاص کر خسب روایت تورکھو روڈ ار ایچ سی ھسپتال شاگرام گورنمنٹ ھای سکینڈری سکول اور دوسرے مختلف مسائل پر بات ھوئی ۔کچھ محکموں کے زمدران بھی موقع پر موجود تھے. انہوں نے بھی بعض سوالات کے جواب دیے. اسٹنٹ کمشنر مستوچ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ میں ابھی ایا ھو ن اور انشاءاللہ جس طرح مجھ سے ہو سکے میں اپنی ذمدار ی پوری کرنے کی کوشش کرون گا۔اگر مجھ سے نہ ھو سکے تو میں ھر مسلے کو اگے لے جاوں گا. انہوں نے تحصیلدار تورکھو  جبار کو ھدایت کی کہ جلد از جلد تورکھو روڈ میں زمین کے پیسے لوگوں کو ادا کریں تاکہ روڈ میں کام شروع ھو سکے ۔اس کے بعد دونوں افسران نے ار ایچ سی ھسپتال کا دورہ کیا اور اس میں سہولیات کا جایزہ لیا. ایڈ مین ھسپتال سردار احمد اور ڈاکٹر سید احمد نے ھسپتال کے بارے میں بریفنگ دی اور ھسپتال کے  ہر یونٹ کا دورہ کرایا ا،ے سی  اور ایس ڈی پی او  نے ھسپتال کی سہولیات اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا.
 ac mastuj kuli kachehri torkhow 1 ac mastuj kuli kachehri torkhow 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5698