Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیپس اور چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں شجرکاری و صفائی مہم کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(نادر خواجہ سے ) چترال ہیریٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی اور چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر قیوم سٹیڈیم پشاور میں 2018کے شجرکاری مہم و صفائی مہم کا آعاز کردیا ہے شجرکاری مہم کے دوران پشاور سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فصل الہی کو پودے فراہم کئے گئے اس کے بعد آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پشاور یونیوسٹی کے طلبا ء نے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراونڈ اور ملحقہ علاقے میں موجود کوڑا کرکٹ اٹھا کر ٹھکانے لگا ئے یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہا دوسرے دن واک کے مہمان خصوصی سینئر جرنلسٹ نادر خواجہ تھے اس کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔تیسرے روز واک کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق سیکرٹری بلدیات رحمت غازی اور ریٹارڈ صوبیدار ہاشم خان تھے اس موقع پر بھی پشاور میں مقیم چترالی باشندوں نے کثیر تعداد میں واک میں حصہ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحمت غازی نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو موسم کی خطرناک اثرات سے بچانے کے لئے ماحول کا خاص خیال رکھیں صفائی ایک مہذب قوم کی نشانی ہے چئیر مین چیپس(cheps) رحمت علی جعفر دوست نے واک کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم تبدیلی کا موثر ذریعہ ہیں طالب علم کے لئے دو چیزیں بہت ضروری ہیں پہلا وقت دوسرا مواقع ہیں اب آپ لوگو ں کے پاس دونوں چیزیں موجود ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ان چیزوں پر توجہ دے کر ملک وقوم کی بہتریں خدمت کرسکیں گے انہوں نے شجرکاری مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک پودا لگانا پوری کائنات پر رحم کرنے کے مترادف ہے پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس سے آپ محبت کرتے ہیں اس کے نام پر ایک پودا لگائیں۔انہوں نے طالب علموں سے اپیل کیا کہ وہ صاف ستھرا پاکستان کے لئے اپنی وقت اور علم کا نظرانہ دیکر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستان میں ہمارا شجرکاری مہم جاری رہے گا۔

chep cleanliness campaign in peshawar 4 chep cleanliness campaign in peshawar 2 chep cleanliness campaign in peshawar 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5683