Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک افغان بارڈ ر کے عمائدین کی وفد کا ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) پاک افغان بارڈر آرندو کے عمائدین کے ایک وفد نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی ۔ اور ارندو بارڈر پر حالات کی وجہ سے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ارندو کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنے ملک کی سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ تاہم معذور خواتین وغیرہ لوگوں میں ممکنہ کشیدہ حالات کے رونما ہونے کے خدشے کے پیش نظر تشویش پائی جاتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا ۔ کہ اُن کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہماری کوشش ہے ۔ کہ باڑ لگانے کا عمل پُر امن طریقے سے انجام دیا جائے ۔ اور امید ہے کہ ایسا ہی ہو گا ۔ اور حکومت تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ ہم اس کو اتنی تشویشناک صورت میں نہیں دیکھتے ۔ اور ہماری کوشش ہے ،کہ عنقریب ارندو میں ایک سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کریں ۔ جس میں چترال سے بھی کئی افراد شرکت کریں گے ۔ انہوں نے وفد سے کہا ۔ کہ ارندو کے لوگوں کو اپنے گھروں میں پُر امن اور بلا خوف وخطر رہنے کا پیغام پہنچایا جائے ۔ اگر خدا نخواستہ حالات میں ہمسایہ ملک کی طرف سے کوئی شدت آجاتی ہے ۔ تو اُس وقت حکومت اور ضلعی انتظامیہ ارندو کے لوگوں کیلئے رہائش اور راشن دونوں کا انتظام کریں گے ۔ انہوں نے ارندو کے وفد کو کسی بھی خطرے کو بالائے طاق رکھ کر رہنے کی تلقین کی ۔ اور کہا ۔ کہ ارندو کے لوگ بہادر ہیں ۔ جنہوں نے بارڈر پر طویل افغان جنگ کے دوران بھی اپنے گھر بار نہیں چھوڑے ۔

arandu elites met DC chitral


شیئر کریں: