Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال یوتھ فورم کے زیر اہتمام چترالی طالب علموں کیلئے اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

آاسلام آباد (نصرت شاہیں)چترال یوتھ فورم نے اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کے لیے مقامی ہوٹل میں پہلی دفعہ انٹرنشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم چترالی طالب علموں کے لیے بیرون ملک بہترین تعلیم کے حصول کے طریقہ کار سمجھانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کرنا تھا اور مختلف سکالرشپ کے Alumni سے ان کے رہنمائی کرانا تھا۔
یہ International Scholarships Expo 2018 راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم چترال کے انٹر سے لیکر ماسٹرز تک کے طالب علموں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ جہاں شراکاء کو مختلف سکالرشپ کے بارے میں سکالرز نے پریذنٹیشن دیے اور اور مختلف سکالرشپ جن میں فلبرایٹ (Fulbright)، ار مسمس(Erasmus)، اساییڈ (AusAid)سوسی(SUSI)، انڈر گریجویٹ(UGRAD)، یو ایس ایڈاور یس (USAid) و دیگر کے بارے میں طالب علموں کی رہنمائی اور سکالرشپ کے مواقع کے بارے میں اگاہی دی گئی۔
اس تقریب کی مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے بورڈ اف انوسٹمنٹ کے وا ئس چیئرمین راجہ ناظم الامیں تھے۔ مہمان خصوصی نے چترال یوتھ فورم کے تعلیم کے حصول کے لیے کیے گیے اس اہم قدم کی بہترین الفاظ میں تعریف کرتے ہوے کہا کہ یہ طالب علموں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ سکالرز سے رہنمایی حاصل کریں اور سکالرشپ کے لیے کوشش کریں۔
تقریب سے چترال یوتھ فورم کے ایڈوائزری گروپ کے ممبر ، اے کے آر ایس پی کے کوارڈینٹر شیرزادعلی حیدر نے خطاب کیا اور چترال یوتھ فورم کی کاوشوں کو سراہا اور ساتھ ساتھ اپنے پروفیشنل کیرئیرکے مختلف مراحل اور تجربات سے طالب علموں کواگاہ کیا۔ اور ساتھ ساتھ نوجوانون کو سوشل میڈیا کے حساسیت کو سمجھنے اور خیال رکھنے پر زور دیا۔آاخر میں چترال یوتھ فورم کے صدر آصف علی تاج نے مہمان خصوصی، ایڈوائزری بورڈ کے ممبران اور تمام طالب علموں کے شرکت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ساتھ نوجوانون کو چترال یوتھ فورم کے ساتھ ملکر دوسروں کی خدمت کرنے پر زور دیا۔

cyf isblamabad44

cyf islamabad scholorship program 12

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
5614