Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موری لشٹ میں واقع آغا خان ہیلتھ سنٹر کو بند نہ کیا جائے۔۔معراج احمد چیئرمین ہیلتھ کمیٹی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونین کونسل کوہ میں موری لشٹ میں آغا خان ہیلتھ سروس کے زیر انتظام چلنے والی ہیلتھ سنٹر کے چیرمین معراج احمد نے کہاہے کہ ادارے کی طرف سے اس ہیلتھ سنٹر کوبندکرنے سے علاقے کے عوا م میں شدید اضطراب پھیل گئی ہے کیونکہ اس علاقے میں یہ علاج معالجے کا واحد مرکز تھا جس پر استانگول سے لے کر موری بالا تک کے عوام کا دارومدار تھا ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کیر کی سہولیات میں اضافے کی بجائے انہیں کم کرنا عوام کو کسی بھی طور پر قبول نہیں اور اس مرحلے میں اس سنٹر کی بندش سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انتہائی اہمیت کی حامل اس سنٹر کو بند کرنے کا ظالمانہ فیصلہ واپس لیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5584