Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سٹوڈنٹس سپورٹس میلہ پشاور میں شروع ہوگیا، سینئر صحافی نادر خواجہ نے افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سٹوڈنٹس سپورٹس میلہ پشاور میں شروع ہوگیا ہے سپورٹس میلے میں فٹ بال ، فٹسال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے سابق صدر نادر خواجہ تھے جنہوں نے باقاعدہ سپورٹس میلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد پیرزادہ ، ڈسٹرکٹ چترال کے یوتھ ممبر عبدالوہاب اور چپس آرگنائزیشن کے چیئرمین جعفر علی دوست بھی موجود تھے ۔پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری چترال سٹوڈنٹس سپورٹس میلے میں چترال بھر سے فٹ بال کے 14 فٹسال کے 12 اور بیڈمنٹن کی 12 ٹیمیں شرکت کررہے ہیں۔ فٹ بال کے افتتاحی میچ اپر چترال فٹ بال ٹیم اور ککر ایف سی کے درمیان کھیلا گیا ،مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا اپر چترال نے 3کے مقابلے میں 5گول کرکے ککر ایف سی سے میچ جیت لیا ہے ،دوسرے میچ میں حیات آباد فٹ بال کلب نے آیون ایف سی کو 1کے مقابلے میں 2گولوں سے شکست دے دی ۔اسی طرح فٹسال کا پہلا میچ چترال سٹوڈنٹس اور زیت فٹسال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو زیت فٹسال کلب نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا ہے دوسرے میں آئیڈیل فٹ سال کلب دروش نے راجہ بہادر کلب کو ہرایا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادر خواجہ نے چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے چترالی سٹوڈنٹس کے لئے کھیلنے کا موقع فراہم کیا انہوں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چترالی طلباء کے لئے سہولیات فراہم کئے انہوں نے کہا کہ چترال میں ہر قسم کے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑی موجود ہیں اگر انہیں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف صوبے کی سطح پر بلکہ ملکی اور بین الاقوامی طور پر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔چترال دور دراز ضلع ہے وہاں کھیلوں کے لئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے موجودہ صوبائی حکومت نے پہلی بار کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔امید ہے کہ چترال میں بھی مزید گراونڈ تعمیر کئے جائیں گے۔

chitral students sports mela peshawar 2 chitral students sports mela peshawar 1


شیئر کریں: