Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدکلشٹ کیلئے ایم پی اے سلیم خان کی طرف سے دو عد ٹرانسفرمیرز کی فراہمی ،

Posted on
شیئر کریں:

مدکلشٹ ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ایم پی اے سلیم خان  نے اہالیان بیبند مڈگلشٹ کے درخواست پر  ٹرانسفارمرز کی منظوری دی تھی ان کو بیند مڈگلشٹ پہنچایا گیا اور تین دن پہلے ایک کو بجلی گھر کے ساتھ نصب کیا گیا. جس سے متعلقہ گاؤں کو بہترین بجلی فراہم ہورہی ہے. اس ٹرانسفارمر کی وجہ سے بیبند گاؤں کے تقریباً 80 گھرانے مستفید ہورہے ہیں. اس کے علاوہ ایک دوسرا ٹرانسفارمر بھی مڈگلشٹ کے جنگل ایریا میں نصب کیا گیا ہے. اس سے تقریباً 50 گھرانے مستفید ہورہے ہیں. ساتھ ساتھ بیبند جماعت خانہ کی لنگر کی بحالی کےلئے جو ڈیڑھ لاکھ روپے مختص کیا گیا تھا وہ بھی لنگر کی بحالی کے کاموں پر خرچ ہوے.ان فلاحی اور قومی کاموں سے بیبند مڈگلشٹ کے عوام کی بجلی کے مسائل کافی حد تک کم ہوگئے ہیں. اور بیند کے عوام سلیم خان کے ان کاموں سے بہت خوش ہے اور سلیم خان اور پاکستان  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہر مشکل حالات میں مڈگلشٹ میں اپنی خدمات سرانجام دی ہے.لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ٹرانسفارمرز کو چترال سے مڈگلشٹ اور پھر مڈگلشٹ سے  بیبند مڈگلشٹ پہنچانا ایک بہت مشکل کام تھا. لیکن بڑی محنت اور کوششوں کے بعد مذکورہ ٹرانسفارمرز کو بیبند مڈگلشٹ پہنچاکر ان کو متعقلہ جگہوں میں نصب کرکے اس کام کو بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا.
madaklasht transformer from mpa salem khan


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
4768