Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی ایل ایس او USAID/SGAFP پراجیکٹ کے تحت علاقے میں گرانقدر خدمات انجام دی ۔۔عمائدین علاقہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ایک کمیونٹی آرگنائزیشن ہے۔جو 2005 ؁ء سے اپنے محدود وسائل کے باوجود علاقے کے عوام کی خدمت کررہی ہےUSAID/SGAFP کی مالی تعاون سے آفات کے حوالے سے ایک پراجیکٹ مکمل کیا اس نمائندے نے پراجیکٹ کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے پراجیکٹ ایریا کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے تاثرات پوچھیں اس دوران ہم نے چار ویلج کونسلز اوی،سنوغور،پرواک اور ریشن کے عمائدین سے رائے معلوم کی ۔

سب سے پہلے ہم نے پرواک ویلج کونسل کے ایریا میں نائب ناظم عیدی علی سے پوچھا ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے پہلا پراجیکٹ تھا جو آفات کے سلسلے میں مقامی لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملنے کے علاوہ حادثات سے نمٹنے کے لئے رضاکاروں کی ٹیم بھی تیار کیا ہے اور ساتھ ساتھ ہمارے ویلج کونسل کو اسٹاک پائل دے دیا ہے انھوں نےUSAID/SGAFP کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ USAID کے چیف آف پارٹی سید اشرف صدیقی نے گزشتہ سال اپنے دورہ پرواک کے دوران پینے کے پانی کا مسلہ حل کرنے کیلئے ہمیں تعاون کا یقین دلایا تھا انشاء اللہ وہ بھی پورا کریں گے ۔

issa ali khan perwak
اسی طرح عیسی علی کونسلرنے بتایا کہ BLSO کا ہرکام پائیدار اسلئے ہوتاہے کہ اس میں مقامی لوگوں کی رائے کو اہمیت دیا جاتا ہے یہ حققیت ہے کہ سارے لوگوں کو مطمین کرنا ممکن نہیں البتہ بنیادی مشترکہ مسائل کے حل میں زبردست کردار ادا کر رہا ہے USAID/SGAFP کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہمارے علاقے میں نہ صرف رضاکاروں کی ٹیم تیار کیں بلکہ افات سے نمٹنے کے لئے متعلقہ سامان بھی ویلج کونسل کو دے دیاہے،جو آفات کی صورت میں بروقت لوگوں کی مدد کی جائے گی ۔

خاتون رضاکار نجمہ کہتی ہے کہ BLSO ہمارا اپنا ادارہ ہے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ ہر اس مسلے کو حل کرتی ہے جو علاقے کے عوام کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں جن کے دوررس نتایج برآمد ہو جاتے ہیں ۔ آفات کی شدد میں کمی لانے اور بروقت لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے BLSO نے USAID/SGAFPْ کے تعاون سے جو پروجیکٹ کیا ہے آفات کی صورت میں لوگوں کی بروقت امداد ممکن ہو جائے گی ۔انھوں نے USAID/SGAFP کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا تعاون ائندہ بھی جاری ر ہیگا ۔

Shazda Munir

ہم نے اس سلسلے میںVC ناظم ریشن سے ملاقات کی اور اس کے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔ ناظم کا کہنا تھا کہ BLSO جو خدمات سرانجام دے ہی ہے ہم اس پر ٖفخر کرتے ہیں گزشتہ سالوں خصوصا 2015 ؁ء کو ریشن گاون میں سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی تھیں اور اس قسم کے پراجیکٹ کی اشد ضرورت تھی BLSO نے USAID/SGAFP کے تعاون سے یہ کام سرانجام دیاہے ۔اب ہما رے رضا کار آفت کی صورت میں بہتر انداز میں لوگوں کی مدد کرسکیں گے ۔انھوں نے اسٹاک پائل دینے پر ادارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ پہلی د فعہ حادثات کی صورت میں لوگ اپنے ویلج کونسل سے امداد حاصل کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
4749