Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی پیک سکیورٹی فورس کے تعیناتیوں میں ایکس سولجرز کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے۔۔ایکس سولجر ایسوسی ایشن جی بی

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)سی پیک سکیورٹی فورس میں تعیناتیوں میں ایکس سولجرز کو نظر انداز کیئے جانے پر ایکس سولجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے سابقہ اعلانات اور اخباری بیانات کو بھلایا نہیں ہوگا اور سی پیک سیکورٹی فورس میں ایکس سولجر جی بی کیلئے بھی کوٹہ مختص کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن جی بی کے سیکریٹری اطلاعات شکور خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں بہت اہم منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔جی بی میں سیوریج سسٹم اور کینسر ہسپتال یہاں کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے گلگت بلتستان کا نقشہ بدل رہا ہے۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ان ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ بے روزگاری کے خاتمے پر بھی خاص توجہ رکھے ہوئے ہیں۔لہٰذا ایکس سولجر ویلفئیر اسیوسی ایشن حافظ حفیظ الرحمن سے گزارش کرتی ہے کہ وہ سی پیک سیکورٹی میں گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے بھی مناسب کوٹہ مختص کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ معمولی پنشن پر اس مہنگائی کے دورمیں مسائل کا سامنہ کرنے والے پاک وطن کے محافظوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنی بقیہ زندگی بھی اس دھرتی کے تحفظ میں عزت وقار کے ساتھ گزار سکیں اور اہنے بچوں کو اچھی تعلیم دلو ا سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
4717