Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پانچ تحصیلداروں کی صوبائی منیجمنٹ سروس کے عہدوں پرترقی

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر تین تحصیلدار (بی ایس۔16) ہمایون خان، ابراہیم شاہ اور عبدالمقسط کو عارضی بنیادی پر صوبائی مینجمنٹ سروس ( پی ایم ایس، بی ایس۔17 ) کے عہدوں پر تعینات کردیا ہے جبکہ دو تحصیلداروں ( بی ایس۔16) نعمت اللہ اور محمد عمر کو مستقل بنیادوں پر صوبائی مینجمنٹ سروس ( پی ایم ایس ،بی ایس۔17) کے عہدوں پر تعینات کردیاگیاہے۔ پی ایم ایس، بی ایس ۔17 میں تقرریوں کے بعد درجہ ذیل تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- پشاور ہمایون خان( پی ایم ایس، بی ایس۔17 ،اے / سی) اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I- لاہور ،صوابی ابراہیم شاہ ( پی ایم ایس ،بی ایس۔17 اے / سی) کو اپنے ہی عہدوں پر برقرار رکھا گیاہے جبکہ تحصیلدار جہانگیر ہ ،نوشہرہ عبدالمقسط ( پی ایم ایس، بی ایس۔17 ،اے / سی )کو تبدیلی کرکے ان کی تعیناتی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرII- (تنگی) چارسدہ کردی گئی ہے جبکہ پی ایم ایس ( بی ایس۔17) میں مستقل بنیادوں پر ترقی کے بعد پولیٹیکل تحصیلدار ،نارتھ وزیرستان ایجنسی نعمت اللہ (پی ایم ایس، بی ایس۔17 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر IX- پشاور اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) تورغر محمد عمر ( پی ایم ایس، بی ایس۔17 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) چارسدہ تعینات کردیاگیا ہے۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کیلئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جسے بڑھا کر دو سال تک توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔ اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
4691