Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال فٹبال کلب کے زیر انتظام اسلام آباد میں چترال فٹبال اکیڈمی کا قیام

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال فٹبال کلب کے زیر انتظام اسلام آباد میں چترال فٹبال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے لئے اختر اقبال CEO AKFاور معراج علی جان کی انتھک کوششوں سے چترال فٹبال کلب نے F-7/1میں واقع فٹبال گراؤنڈ پانچ سال کیلئے CDAسے لیز پر حاصل کیا ہے۔ اکیڈمی کاباقاعدہ افتتاح گزشتہ دنوں چترال ایسو سی ایٹس کے CEO سلطان ولی نے ایک تقریب میں کیا ۔ تقریب میں چترال یوتھ فورم کے عہدارن اراکین اور راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم فٹبال شائقین موجود تھے ۔ اس موقع پر صدر چترال یوتھ فورم آصف علی تاج نے چترال یوتھ فورم کے اعراض و مقاصد بیان کیے اور اپنے قیام سے لیکر اب تک کی کارکردگی بیان کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان ولی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے بلکہ نوجوانوں کو غیر سماجی سرگرمیوں کی طرف راغب ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے چترال فٹبال کلب کے اس اہم اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فٹ بال کلب کے لئے دو لاکھ روپے ڈونیشن کا بھی اعلان کیا ۔

chitral footbal academy islamabad 5 chitral footbal academy islamabad 4


شیئر کریں: