Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی لوکل کونسل کا اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) لوکل کونسل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر حمایت اللہ مایار پشاور میں منعقدہوا۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاکہ ایل سی اے کا صوبائی دفتر پشاور میں آئندہ ہفتہ میں قائم کیاجائے ۔تاکہ جلد ازجلد ایل سی اے کی تمام تر سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے۔ اجلاس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں ، ڈسٹرکٹ ناظمین ، تحصیل ناظمین کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی صدر حمایت اللہ مایار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناظمین کو درپیش مسائل کے سلسلے میں صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جمال الدین سے ملاقات کریں گے اور ان کے سامنے ہم اپنے مطالبات رکھ کر مسائل کے حل کے لئے با ت کریں گے۔اس موقع پر لوگل کونسل ایگزیکیٹو کمیٹی کے کنوینر احمدعلی شاہ ڈسٹرکٹ ناظم ملاکنڈ، ڈسٹرکٹ نائب ناظم پشاور قاسم علی شاہ ، شاہ دوران خان وائس پریذیڈنٹ ، جنرل سیکرٹری ایل سی اے آصف علی جاہ ،سیکرٹری انفارمیشن علی حید ر اور اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹس کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس یونائنٹڈ سیٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹس (UCLG)کے حوالے سے اپریل کو اسلام آبادمیں منعقدہ ہونیوالی کانفرنس سے بھی کمیٹی کے ممبران کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہااس کہ اس کانفرنس میں چالیس ممالک سے 60-70مندوبین شرکت کریں گے جوکہ پاکستان میں امن اور خوشحالی ، اور تجارت کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایل سی اے خیبرپختونخوا اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب اس اہم کانفرنس کے افیشل ہاسٹ ہیں۔۔حمایت اللہ مایار نے ڈسٹرکٹ اورتحصیل ناظمین پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اپریل میں منعقد ہونیوالی اس اہم کانفرس کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
4616