Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اینٹی ڈرگ تنظیم چرون اویر کے زیر اہتمام منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے اگاہی پروگرام کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چرون اویر میں  گزشتہ دنوں  منشیات  کے حوالے سے
ایک پروگرام منعقد کیا گیا – حآل ہی میں علاقہ چرون اویر میں ایک اینٹی ڈرگس تنظیم بنائی گئ ہے جسکا مقصد علاقے میں بڑ ھتی ہوئی منشیات کا خاتمہ ھے – اس تنظیم کا صدر ریٹایرڈ صوبیدار میجر  علی شیر خان  اور جنرل سیکرٹری ریٹایرڈ صوبیدار  مبارک شاہ  ہیں – اج کے اس پروگرام کا صدر ریٹایرڈ صوبیدار  شیر غضب شاہ اور مہمان خصوصی چیرمین یونین کونسل چرون شیر عالم  تھے –  پروگرام کا مقصد موجودہ زمانے میں منشیات سے ہونے والے نقصانات سے اگاہی تھا – پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مقبول صلی اللہ علیہ وسلام سے ہو ا-   اسکے بعد صدر موصوف اینٹی ڈرگس تنظیم نے مہمانون کو خوش امدید  کہا اور تنظیم سے متلعق علاقے کے لوگون کو اگاہ کیا – اس پروگرام کی وساطت سے اہالیاں چرون اویر تمام دکاندار حضرات کے مشکور ہیں جنھون نے اج کے بعد دکانون میں کسی بھی قسم کا منشیات نہ رکھنے کا وعدہ کیا ھے-  اس پروگرام میں دونون چیرمین  شیر عالم   اور  نا ئب ناظم   جلیل الرحمن   یو سی چرون نے خطاب کیا اور اپنی طرف سے ۱۰,۰۰۰ اور ۳۰۰۰ روپے دینے کا اعلان کیا- چرون اویر میں تعینات ڈسپنسر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا-پروگرام میں بہت بڑی تعداد میں  مرد و خواتین اور بچون نے شرکت کی اور اس پروگرام کو بہت سراہا
 اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اینٹی ڈرگس تنظیم کے تمام ممبرز خاص کر ریٹآیرڈ پرنسپل فرمان عجب  , کسان کونسلر صفدر  ,   عنایت اللہ , شکور , افتاب احمد,  طارق رحیم, سلمان عجب , اصف زمان, اصف علی, صدام علی  نے اہم کردار ادا کیا-
Charun over anti drug program 1 Charun over anti drug program 2

شیئر کریں: