کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا آرندو کا دورہ، فری میڈیکل کیمپ اورمسحقین میں راشن تقسیم
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گزشتہ روز آرندو کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمران دوسرے افسران کے علاوہ فوجی و سول ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی شامل تھی ۔ اس موقع پرآرندو میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں چترال ٹاسک فورس کے ڈاکٹروں کے علاوہ سول ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا۔ اور علاقے کے مریضوں کی معائنہ کے ساتھ ان کو مفت ادویات بھی دئیے گئے۔ تقریبا چھ سو مریض اس کیمپ سے مستفید ہوئے۔ اور عمائدین کی ایک وفد نے کرنل معین الدین سے ملاقات کی ۔اور علاقے کے مسائل سے انھیں اگاہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نے علاقے کے تقریبا 60گھرانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کی ۔