Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ نے ہری پور میں 22آرب روپے لاگت کے 23نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے ہر ی پور میں 21.995ارب رو پے کی لا گت سے 23نئے منصو بو ں کا افتتا ح کر دیا ہے ۔ہفتہ کے روز ہر ی پور شہر اور نو قا ئم شدہ تحصیل خا ن پور کے اپنے بھر پو ر دو رے میں وزیر اعلی نے ہر ی پور کے قریب مو ضع منگ میں انسٹی ٹیو ٹ آف اپلا ئیڈ سا ئنسز و ٹیکنا لو جی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علا وہ تحصیل خا ن پور اور ہر ی پور میں نو تعمیر شدہ جو ڈیشل کمپلکس کا افتتا ح بھی کیا۔انہو ں نے ایو ب پا رک ہر ی پور اور خا ن پور میں عوا می جلسو ں اور حطا ر میں حطا ر انڈسٹریلسٹس ایو سی ایشن کے دفتر کی افتتا حی تقریب سے بھی مہما ن خصو صی کی حثیت سے بھی خطا ب کیااور عوا م کی سما جی و معا شی فلا ح ،گڈگو رننس اور پا ئیدار صنعت کا ری و میرٹ کی بنیاد پر روز گا ر کی فرو غ کے لئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد کے حوا لے سے اپنے عزم کا اظہا ر کیا۔وزیر اعلی کے مشیر برا ئے موا صلا ت اکبر ایو ب خا ن ،پی ٹی آئی کے رہنما ء یو سف ایو ب خا ن ،ایم پی اے فیصل زما ن ،ضلع نا ظم عا دل اسلا م ،نا ئب نا ظم آغا شبیر ،تحصیل نا ظم طا رق خا ن ،نا ئب نا ظم احسن شا ہ ،سا بق ایم این اے را جہ عا مر زما ن ،دیگر بلدیا تی نما ئندو ں ،ڈسٹر کٹ با ر ہر ی پور ،حطا ر انڈسٹریلسٹس ایسو سی ایشن،ہر ی پور چیمبر آف کا مر س و آل ٹریڈرز فیڈریشن کے عہدیدارو ں و ارکین اور پی ٹی آئی کی مقا می قیا دت کے علا وہ عا م لو گو ں کی کثیر تعداد نے بھی ان پرو گرا مو ں میں شر کت کی.وزیر اعلی نے جن منصو بو ں کا افتتا ح کیا ان میں صحت و تعلیم کے شعبے میں 11.370ارب رو پے کے منصو بے ،9.030 ارب رو پے کی لا گت سے مختلف سڑکو ں کے منصو بے 35کروڑ رو پے کی لا گت سے شہر کی خو بصو رتی اور 34.5کروڑ رو پے کی لا گت سے شہری سہو لتو ں کی سکیمیں شا مل ہیں۔وزیر اعلی نے اس دورا ن منگ میں 9ارب رو پے کی لا گت سے انسٹو ٹ آف اپلا ئیڈ سا ئنسز و ٹیکنا لو جی ،2.3ارب رو پے کی لا گت سے لو رہ چو ک تا گھو ڑا گلی روڈ کی تعمیر ،2.86ارب رو پے کی لا گت سے ہر ی پور تا فا روقیہ روڈ اور 3.1ارب رو پے کی لا گت سے تر نا وا سے کو ہا لہ با لا روڈ کے علا وہ 81کروڑ رو پے کی لا گت سے چھجیاں،گھماواں،مکھنیال،نیلا بھوتو ،چھپڑا،سنجیالہ اور گا ندھا ں کی رابطہ سڑکو ں کی تعمیر کا افتتا ح بھی کیا۔وزیر اعلی نے صحت اور تعلیم کے شعبو ں میں جن تر قیا تی سکیمو ں کا افتتا ح کیا ان میں25کروڑ رو پے کی لا گت سے ہر ی پور میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتا ل کی تعمیر نو،24.36کروڑ رو پے کی لا گت سے ایک نئے ما ڈل سکو ل کی تعمیر 775ملین رو پے کی لا گت سے گر لز پا ئلٹ سیکنڈری سکو ل ،گو ر نمنٹ بوائز ہا ئیر سکینڈری سکو ل نمبر1ہر ی پور ،گو ر نمنٹ بوائز ڈگر ی کا لج سرا ئے صا لح ،تحصیل سٹیڈیم سرا ئے صا لح اور گرلز ڈگری کا لج خا ن پو ر کی تعمیر اور بحا لی کے کا مو ں کا افتتا ح بھی کیا۔وزیر اعلی نے اس موقع پر ہر ی پور میں 34.5کروڑ رو پے کی لا گت سے قا ئم کئے گئے ٹرا ما سینٹر اور ریسکو1122ایمر جنسی سروس کے افتتاح کے علا وہ 905ملین رو پے کی لا گت سے نئی تحصیل بلڈنگ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

chief minister kpk inaugurating haripur project
اس موقع پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی حکومت نے تحریک انصاف کے وژن کے تحت صوبے میں صنعت کاری کے فروغ کیلئے انتہائی سنجیدہ اور قابل عمل اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ ایک طرف سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے ، وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں اور دوسری طرف معیشت کے استحکام میں حکومت کی مدد کی جا سکے انہوں نے بتایا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں صنعتکاروں کو پر کشش مراعات اور سہولیات دی ہیں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام مطلوبہ سہولیات اور خدمات آزادانہ طور پر فراہم کرنے کی غرض سے اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی تشکیل دی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حطار انڈسٹریل سٹیٹ بہت جلد ملک کے مرکزی اقتصادی زون کا درجہ حاصل کر لے گا کیونکہ صوبائی حکومت اس زون کو سی پیک منصوبے میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے وزیر اعلیٰ نے انکشاف کیا کہ سی پیک کے گلگت سے چترال سیکشن میں بھی اسی طرح کا زون قائم کیا جائے گا ۔ اپنے کارخانوں کیلئے مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے صنعتکاروں پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے جو ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر ز پاکستان ائیر فورس کے حوالے کئے تھے ، وہ اب معیاری اور ہنرمند ورکرز تیار کر رہے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ازمک کوحطار میں نئے گرڈ سٹیشن کیلئے زمین کے حصول کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیز سیون میں انفراسٹرکچر کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔پرویز خٹک نے موجودہ صوبائی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ واحد صوبائی حکومت ہے جس نے اپنے منشور میں دیئے گئے اہداف مکمل طور پر حاصل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے کبھی اپنے ایجنڈے پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد نہیں کیا اس ملک پر حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے تحفظ کو ترجیح دی ہے انہوں نے کہا کہ اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی اور سابق حکمرانوں کی کارکردگی میں موازنہ کریں اور آئندہ الیکشن میں بالغ نظری سے فیصلہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اداروں کی مضبوطی ، کرپشن کی روک تھام، اچھے طرز حکمرانی اور عام آدمی پر سرکاری وسائل خرچ کرتے ہوئے حقیقی تبدیلی کے ذریعے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کی وجہ سے حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے خرچ کرنے کے قابل ہوئی ہے صوبے میں حکومت کی متعارف کردہ مذہبی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ غیر شرعی جہیز کے خلاف قانون بنایا جا رہا ہے جبکہ آئندہ ماہ سے جامع مساجد کے آئمہ کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔یکم کلاس سے پانچویں تک ناظرہ قرآن اور چھٹی سے بارویں تک ترجمہ قرآن کو نصاب کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے نجی سود پر پابندی بھی موجودہ صوبائی حکومت کا اہم کارنامہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم خوش قسمت ہے کہ جسے عمران خان کی صورت میں ایک ایماندار لیڈر ملا ہے جو ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ بنائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انکو حقوق کی فراہمی ہمارا آئینی فریضہ ہے موجودہ صوبائی حکومت نے اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر قانون سازی کی ہے۔

Cm KPK Addressing at Haripur


شیئر کریں: