Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیب نے عثمان سیف اللہ سینٹر اور ان کے فیملی ممبران کی غیر قانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چےئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر عمل درآمد کر تے ہوئے نیب خیبر پختونخوا نے عثمان سیف اللہ، سینٹر پاکستان پیپلز پارٹی (PPP ) اور ان کے فیملی ممبران کی غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام پر باقاعدہ تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب خیبر پختو نخوا نے عثمان سیف اللہ ، سینٹر پاکستان پیپلز پارٹی (PPP ) اور ان کے فیملی ممبران انور سیف اللہ، سلیم سیف اللہ، ہمایون سیف اللہ، اقبال سیف اللہ ، جاوید سیف اللہ اور جہانگر سیف اللہ کے خلاف اربوں روپے کی غیر قانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حیثیت سے زائد اثاثے بنائے ہے اور پانامہ، British Virgin Island اور Seychelles میں 34 آف شور کمپنیاں بنائی۔

ڈائریکٹرجنرل بریگیڈئر فاروق ناصر اعوان نے کہا ہے کہ تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہونگے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
4452