Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جے یو آئی چترال کے امیر قاری عبد الرحمن قریشی اور مولانا چترالی کی اپر ضلع کی منظوری پر عدم اطمینان کا اظہار

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )جماعت اسلامی کے رھنما سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور جمعیت علما ء اسلام (ف) ضلع چترال کے امیر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی کے درمیان المرکز الاسلامی پشاور میں ملاقات ہو ئی اس موقع پر معاون اطلاعات اخو ند زادہ جمیل ، مولانا جاوید حسین ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال اور عبد الحق بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں نے چترال کے اہم مسائل پر گفتگو کی اور متحدہ مجلس عمل کو ضلع چترال میں فعال بنانے کیلئے حکمت عملی پر بھی بات ہو ئی دونوں رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے فوری بعد کابینہ کا اجلاس بلا کر منظوری لینا چاہئے تھی 22 دسمبر 2017 ؁ء کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نئے ضلعوں پر پابندی کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے کابینہ سے منظوری کے بعد سیا سی نمبر اسکورنگ کے مترادف ہے نئے ضلع کیلئے ابھی تک کوئی ہوم ورک نہیں کیا گیا اور نہ آئندہ عام انتخابات ہو نے تک کوئی امکان ہے اور نہ ہی نئے ضلع کیلئے کو ئی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اس طرح پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے چترالی عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ہے حالانکہ چترال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا مطا لبہ چترالی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔


شیئر کریں: