Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سوملین روپے کی منظوری دی ہے۔۔ بی بی فوزیہ

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سوملین روپے کی منظوری دی ہے۔۔ بی بی فوزیہ
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی میں چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سو ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جن پر کام جاری ہے ۔ان میں وریجون تاتریچ ،جنجریت سے جنجریت کوہ اور کوشٹ تا لون تک سڑکوں کی توسیع و تعمیرشامل ہے۔ جن کی تعمیر سے دورآفتادہ علاقوں کے عوام  کو سہولیت میسر آئیگی ۔انھوں نے مذید بتایا کہ چترال کے ان کے علاوہ 20599.115 ملین روپے لاگت کے 32 منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔جن میں بعض نئے اور بعض جاری منصوبے شامل ہیں۔


شیئر کریں: