Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

BLSO کے پراجیکٹ USAID/SGAFP کی اختتامی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ) BLSOآفس میں USAID/SGAFP پراجیگٹ کی احتتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ویلج کونسل پرواک کے چیرمین و ممبران، ویلج کونسل آوی اور سنوغر کے چیرمین وممبران کے علاوہ BLSO بورڈ ممبران اور CERT عہدیداران نے شرکت کیں۔ شرکاء نے اس موقع پر BLSO کی کارکردگی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور علاقے کے لیے BLSO کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اورSGAFP کا شکریہ ادا کیا کہ وہ علاقے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ آئیندہ بھی اس پس ماندہ علاقے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گیا۔ اس موقع پر تمام اداروں سے اپیل کی گئی کہ BLSO جو کہ علاقے کے عوام کا ادارہ ہے اور جس پر ہم سب فخر کرتے ہیں اعتماد میں لیکر کام کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کیا جاسکے۔
اس موقع پر CCDN کے چیرمین سرتاج احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے تمام لیڈروں کو سیاست سے بالاتر ہوکر چترال کی ترقی اور امن وامان کے لیے کام کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ علاقے کا بڑا مسلہ علاقے کو تباہ کاریوں سے بچانا ہے اس سلسلے میں حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ چترال کو مفت بجلی فراہم کی جائے تاکہ علاقے کے لوگ بجلی کو گھریلو ضروریات پور ا کرنے کے لیے استعمال کرسکے درختوں کی کٹائی بند کرکے زیادہ سے زیادہ پلانٹشن کرکے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ چترال رقبے کے لہاظ سے بہت بڑا اور دور افتادہ علاقہ ہے اپر چترال کو ضلع بنانے اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ کو دوبارہ باحال کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ عنقریب صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کررہے ہیں جس پر تمام شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
4411