Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ، دوکلو آفیون، ڈھائی کلو چرس اور دیسی شراب برآمد ،

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی قیادت میں مقامی پولیس نے سماج دشمن اور نوجوان نسل کی مستقبل کو برباد کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کا گیرا تنگ کیا ہوا ہے ۔ ایس ڈی پی او کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق عوامی مفاد کی اس خصوصی مہم کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے چھوٹی برآمدگیوں کے علاوہ ملزم سلطان رئیس ساکنہ بونی کے گھر پر چھاپہ مارکر دو کلو افیون ایک کلو چرس اور ایک بوتل دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔ اسی طرح شریف الدین ساکنہ موڑکہو کے گھر سے دو بوتل اور 250گرام چرس اور محمد عجب ساکنہ نشکو کے مکان سے 1060گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف پرچہ چاک کرکے انھیں گرفتار کرلیا ہے ۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او محمد زمان نے سماج دشمن منشیات فروشوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مکرہ دھندہ سے باز رہیں بصورت دیگر ان پر زمین تنگ کیا جائیگا اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی اختیارات عمل میں لایا جائیگا۔ سب ڈویژن مستوج کے عوام نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے پر ڈی پی او چترال اور ایس ڈی پی اومستوج کی کوششوں کو سراہا ہے۔

mastuj police karwai monshiat baramat mastuj police karwai monshiat baramat2 mastuj police karwai monshiat baramat3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
4405