Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ کیئرئیر اکیڈیمی چترال میں پہلی دفعہ چائنیز لینگویج سنٹر کا افتتاح ،

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسامہ شہید کیرئیر اکیڈیمی چترال میں پہلی دفعہ چائنیز زبان سیکھنے کیلئے لینگویج سنٹر کا افتتاح کیاگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رحمت آمان تھے۔ جنھوں نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ محمدﷺ نے پندرہ  سوسال پہلے فرمایا تھا کہ علم حاصل کرو چاہیے تمہیں چین بھی جانا پڑے۔ اس حدیت مبارکہ کے مطابق چین کے ساتھ کوئی حکمت پوشیدہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج چین دنیا کی ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑاہونے کے ساتھ اقتصادی لحاظ سے دنیا میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہونے کے ساتھ سی پیک کے تناظر میں ہمارے رشتے مذید مظبوط ہوگئے ہیں۔ اور مستقبل قریب میں چین کا پاکستان کے دوسرے شہروں کے ساتھ چترال کے ساتھ بھی خصوصی کاروباری و دیگر معاملات کاآغاز ہونے جارہا ہے ۔ جس کی بنا پر چینی زبان سیکھناہم سب کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ چائنیز لینگویج سنٹر کے ریسورس پرسن ڈاکٹر محمد حکیم نے بتایا کہ چائنیز لینگویج سیکھنا انتہائی اسان ہے ۔ گوکہ چائنیز زبان بہت وسیع ہے مگر بنیادی الفاظ کے ساتھ ایک طالب علم زیادہ سے زیادہ تین مہینے کے اندر چائنیز زبان پر مکمل غبور حاصل کرسکتا ہے ۔ انھوں نے پلیٹ فارم مہیاکرنے پر ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شہید اسامہ کیرئیر اکیڈیمی کے کوارڈنیٹر پروفیسر فدا لرحمن نے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کے تناظر میں چائنیز زبان کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انھوں نے طلبا و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے مضامین کے ساتھ چائنیز زبان کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سیکھیں ۔اور آنے والے وقتوں کیلئے خود کو تیاررکھیں۔

chinese leanguage center osama career academy chitral


شیئر کریں: