Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کی کاروائی ، 11غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس سیل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت محمد طارق کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز خیبرپختونخوا کے انسپکٹرزنے ضلعی حکومت کے ہمراہ ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے علاقے پبی میں کاروائی کرتے ہوئے 11 غیررجسٹرڈ ریسٹورنٹس سیل کردیئے ، گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی بنش عمران کیساتھ ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز خیبرپختونخوا کے انسپکٹر ادریس ، ساجد اور ضہیب کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے علاقوں میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس، ہوٹلز ، رینٹ اے کار اور ٹریول ایجنٹ کے کاروبار رجسٹرڈ کرنے اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کیخلاف کاروائی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، اس موقع پر انسپکٹر ادریس نے ضلعی حکومت کے ہمراہ پبی میں غیر رجسٹرڈریسٹورنٹس کے خلاف کاروائی کی اور 11 غیررجسٹرڈ ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے ،انہوں نے مختلف علاقوں میں رینٹ اے کار اور ٹریول ایجنسی کے کاروبار سے منسلک افراد کو اپنے کاروبار جلد از جلدڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز خیبر پختونخوا کیساتھ رجسٹرڈ کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے تمام افراد کو آگاہ کیا کہ جلد از جلد اپنے کاروبار رجسٹرڈ کرائے جائیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


شیئر کریں: