Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل ویلج ناظمین کی گولین 108میگاواٹ سے چترال ٹاؤں کو بجلی دینے کیلئے 20جنوری تک کا ڈیڈ لائن

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آل ویلج ناظمین فورم ٹاؤن چترال کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ناظم سجاد احمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن کے تمام ناظمین نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں بجلی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بحث ہوئی ، چونکہ پشاور سے آنے والی بجلی کی موجودہ صورت حال نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے چترال کے عوام خاص کر ٹاؤن کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور عوام کی تمام تر نگاہیں گولین گول 108میگاواٹ کی بجلی پر لگی ہوئی ہے جو حکومتی اعلان یعنی 20جنوری کے انتظار میں ہیں ۔ ابھی سننے میں آرہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتظار میں اس میں مزید تاخیر کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ چترال ٹاؤن کیلئے گریڈ سٹیشن بالکل تیار ہے اور پاؤر ہاؤس بھی تیار ہے ٹنل میں پانی بھی بھرا گیا ہے. ٹنل کی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے اور تمام انتظامات پورے ہو گئے ہیں ۔ اب اس میں مزید تاخیر بلا جواز ہے ۔

ایک پریس ریلیز میں ناظمین فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 20جنوری کو ہر حالت میں ٹاؤن چترال کو گولین گول سے بجلی دی جائے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ۔ اور اس کے بعد جلد از جلد آپر چترال اور دروش کو بھی بجلی دینے کے انتظامات کئے جائیں بصورت دیگر اس ناصافی کے خلاف 23جنوری کو ایک عظیم شان احتجاجی جلسہ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہو گا ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا و پیسکو انتظامیہ پر ہو گی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
4246