Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ضلع کی منظوری پروزیر اعلیٰ کا شکریہ اور سب ڈویژن مستوج کے عوام کو مبارکباد ۔ فوزیہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت بی بی فوزیہ نے سب ڈویژن مستوج کے عوام کو اپر چترال ضلع کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ ج وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کی اجلاس میں اسکی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ۔ جوکہ علاقے کے عوام کا ایک درینہ مطالبہ تھا۔ چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بی بی فوزیہ نے بتایا کہ انھوں نے گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے اپر ضلع کی نوٹفکیشن جلد کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے اس کیبنٹ اجلاس کے ایجنڈ ا میں رکھنے کی ہدایت کے ساتھ منظوری کی بھی یقین دہانی کی تھی۔ جس کو آج عملی جامہ پہنایا گیا۔

ایم پی اے فوزیہ نے اپر ضلع کی منظوری اور خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور قائد تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چترال کے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کئے تھے ان کو نبھایا ۔ایک سوال کے جواب میں ایم پی اے نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے لگائے گئے پابندی اُٹھانے کے بعد اپر ضلع باقاعدہ فنکشنل ہوگا۔ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان وفاق کے ماتحت ایک خودمختار ادارہ ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
4235