Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

,سب ڈویژن مستوج کو بجلی کی فراہمی کیلئے چیف سیکریٹری کی ایم این اے کو یقین دہانی, 25جنوری تک اپر چترال کو بجلی دینے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائیگی ۔

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین سے رابطہ کرکے ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اپر چترال کو گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کے لئے پیڈو اور پیسکو /واپڈا کے درمیان معاہدہ طے کئے جارہے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ایم این اے کو یقین دلائی ہے کہ گولین پاؤر پراجیکٹ دس سے پندرہ دنوں کے اندر کام شروع کرے گی اور اس عرصے کے دوران سیکرٹری انرجی اینڈ پاؤر پیڈو کی طرف سے پیسکو /واپڈاکے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گا۔

 

چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے ایم این اے نے سب ڈویژن مستوج کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ گولین گول پراجیکٹ سے اپر چترال کو بجلی دینے کیلئے معاہدہ پر عنقریب دستخظ ہونگے۔ جس کیلئے چیف سیکریٹری انھیں یقین دہانی کی ہے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ وزیر اعظم جنوری کے اخر تک چترال کا دورہ کرکے گولین بجلی گھر کا افتتاح کریں گے ۔ جبکہ بجلی گھر میں معمولی فالٹ کی وجہ سے محکمہ واپڈا نے دو ہفتے کی مذید ٹائم لی ہے۔ جس کے دوران بجلی گھر اپریشنل ہوگا۔

 

دریں اثنا سیکریٹری انرجی اینڈ پاؤر خیبر پختونخوا اور پیسکو چیف ایگزیکیٹو کے درمیان اپر چترال کو بجلی دینے کے سلسلے میں پشاور میں اجلاس جاری ہے۔ جس میں فی یونٹ ریٹ و دیگر امور کو حتمی شکل دیا جائیگا۔ اور ساتھ یہ بھی فیصلہ ہوچکا ہے ۔ کہ 25جنوری سے پہلے پیڈو کی مین ٹرانسمیشن لائن میں کمی بیشی کو درست کیا جائیگا۔

 

سیکریٹری انرجی خیبر پختونخوا اور پیسکو چیف خیبر پختونخوا کے درمیان میٹنگ میں طے پایا ہے کہ 25جنوری تک اپر چترال کو بجلی دینے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائیگی ۔

 

azma khan chief secretary

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
4188