Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ایم اے کی بحالی پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہش کا نتیجہ ہے۔۔مولانا چترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ) ایم ایم اے کی بحالی پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہش کا نتیجہ ہے دینی ووٹ تقسیم ہونے سے اسلام اور امت مسلمہ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے دینی جماعتوں کا اتحاد سیکولر طبقہ کیلئے سیا سی موت کا پیغام ہے علما ء کرام اور دینی طبقہ اس کی مخالفت کر کے سیکولر طبقہ کو تقویت دے رہے ہیں یہ کونسا انصاف ہے کہ جماعت اسلامی اور جمعیت العلما ء اسلام (ف) اور دیگر دینی جماعتوں کا اتحاد اسلامی نہ ہو اور انتخابی اتحاد کا نام دیا جائے جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ جمعیت علماء اسلام(س)کے اتحاد کو اسلامی قرار دیا جائے دینی جماعتوں کے قائدین محتا ط انداز میں بیان بازی کریں بصورت دیگر ان کے یہ بیانات خود ان کیلئے سبکی کا باعث بنیں گے سیکولر طبقہ کا اصل مقاصد ہی دینی طبقوں کو لڑانا ہے یقینًا ہم اسلام کو آباد رکھنے کیلئے اسلام آباد چاہتے ہیں اگر مزید اسلام آباد سے دینی جماعتوں کو دور رکھا گیا تو یہ سیکولر طبقات اسلام کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کو بھی تباہ برباد کر کے رکھ دیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جمعیت علما ء اسلام (س)کے رہنما مولانا یوسف شاہ کے شائع شدہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔

شیئر کریں: