Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر چترال کی کاروائی ، متعدد سوختنی لکڑی سٹالز سیل کردئیے گئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی خصوصی ہدایت پر سوختنی لکڑی کے متعدد اسٹالز کو کم وزن اور گران فروشی پر سیل کردیا جبکہ کئی ایک کو مجموعی طور پر 42ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ انہوں نے دنین اور دوسرے مقامات پر سوختنی لکڑی کے اسٹالوں میں رکھے گئے اوزان کے معیار چیک کیا اور غیر معیاری اوزان رکھنے اور سرکاری نرخ سے ذیادہ قیمت وصول کرنے پر ان کومختلف نوعیت کی سزائیں دے دی جن میں اسٹال کی بندش اور موقع پر جرمانہ شامل ہیں۔ انہو ں نے عوام پر زور دیا کہ وہ لکڑی فروشوں کی طرف سے عوام پر ظلم ڈھانے کے خلاف اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کسی بھی بے قاعدگی کو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لے آئیں۔

AC Chitral sealed fire wood stock2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
4122