Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم اے موڑکہو کی منظوری ہوچکی ہے ۔ بعض سیاسی عناصر سیاسی بیانات سے باز رہیں۔۔محبوب

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ناظم ویلج کونسل سہت محبو ب الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ٹی ایم اے موڑکہو کی منظوری علاقے کے ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ جس پر اہالیاں موڑکہو صوبائی حکومت کے مشکور ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے بتایا کہ وریجون کو صوبائی حکومت نے موڑکہو ٹی ایم اے کا ہیڈ کوارٹر قرار دیکر باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کرچکی ہے۔ جس پر کچھ عناصر اپنی سیاست چمکانے کیلئے منفی اور غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ جبکہ علاقہ وریجون کئی صدیوں سے اس علاقے کا مرکز چلا آرہا ہے ۔ اسلئے صوبائی حکومت کا فیصلہ بالکل فطری اور حقائق کے عین مطابق ہے ۔ جبکہ تورکہو سے تعلق رکھنے والے چند سیاسی عناصر اس کے خلاف اخباری بیانات دیکر اس کو ثابوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ناظم نے مذید بتایا کہ یہ چند عناصر خود کوصرف تورکہو پر محدود کررہے ہیں۔ جبکہ ان کا دعویٰ پورے ضلع کی نمائندگی کا ہے ۔انھوں نے خبردا ر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عناصر ان بیانات سے باز رہیں۔ جبکہ موڑکہو کے عوام کسی بھی سازش اور منفی سیاست کو برداشت نہیں کریں گے۔


شیئر کریں: