Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکریٹری کی محکمہ تعلیم کو اخلاقیات پر مبنی مضامین اسمبلی دورانیہ میں درس دینے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ،دفتر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کو اخلاقیات پر مبنی مضامین پر تمام سرکاری سکولوں کی اسمبلی دورانیہ میں درس دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری سکولوں میں دن کا آغاز اسمبلی سے ہوتا ہے اس لئے اخلاقیات پر مبنی مضامین کواسمبلی دورانیہ میں درس دینے کو عملی جامہ پہنایا جائے جبکہ ہر اخلاقی موضوع پر روزانہ اسمبلی میں مختصر تقریر کی جائے گی اور طلباء گروپ کی شکل میں ان موضوعات پر سبق آموز خاکے بھی پیش کریں تاکہ حقیقی معنوں میں طلباء اس سے سبق سیکھ سکیں۔ پی ایم آر یو نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ تمام سکولوں کو اس ضمن میں باضابطہ مراسلہ ارسال کریں۔


شیئر کریں: